بیت المقدس میں مسجد شہید کرنے کا حکم
قابض صہیونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کالونی میں موجود کئی سال پیشتر تعمیر کی گئی مسجد القعقاع کو شہید کرنے اور جگہ خالی کرکے یہودیوں کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے
شیئر کریںقابض صہیونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کالونی میں موجود کئی سال پیشتر تعمیر کی گئی مسجد القعقاع کو شہید کرنے اور جگہ خالی کرکے یہودیوں کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القدس میں دفاع اراضی کمیٹی کے رکن خالد ابو تایہ نے بتایا کہ قابض صہیونی حکام نے مسجد کی انتظامیہ کو ایک تحریری نوٹس بھیجا جس میں کہا گیاکہ دو منزلہ مسجد قعقاع اسرائیلی بلدیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کی گئی تھی۔نوٹس ملنے کے فوری بعد مسجد کی مسماری کی کارروائی شروع کی جائے۔ابو تایہ نے بتایا کہ مسجد القعقاع عین اللوزہ کے مقام پر واقع ہے۔ دو منزلہ یہ مسجد 110 مربع میٹر پر تعمیر کی گئی ہے۔ اس کی دوسری اور بالائی منزل آٹھ سال قبل تعمیر کی گئی تھی۔خیال رہے کہ عین اللوزہ میں یہ واحد مسجد ہے جس میں کم سے کم سات ہزار فلسطینی نماز ادا کرتے ہیں۔ یہ مسجد مخیر حضرات کے تعاون سے تعمیر کی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ مسجد کی شہادت کے حکم کے پیچھے صہیونی ریاست کی مقامی فلسطینی آبادی کو بے دخل کرنے کی سازش کار فرما ہے۔ اس طرح کے مکروہ ہتھکنڈوں کے ذریعے صہیونی ریاست مقامی فلسطینی باشندوں کو شہر چھوڑنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ادھر اسرائیلی بلدیہ نے القدس میں سلوان کے مقام پر واقع تحریک فتح کے مقامی سیکرٹری جنرل محمدالعباسی کو مکان مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔