میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی لانڈرنگ کیس شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری

منی لانڈرنگ کیس شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی اہلیہ ،بیٹی اور داماد کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔پیر کواحتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کیس کی سماعت احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کی، اس دوران عدالت کی جانب سے پیش نہ ہونے پر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے،جبکہ داماد ہارون یوسف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔احتساب عدالت کی جانب سے دونوں خواتین کو آیندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے،عدالت نے کیس میں سلمان شہباز کے جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا بھی حکم دیا ۔ دوسری جانب منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزم احمد علی اور طاہرنقوی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کے بھی وارنٹ گرفتاری وزرات خارجہ کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 29ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں