میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایڈمنسٹریٹر کراچی کے احکامات پر تیزی سے عملدرآمد شروع

ایڈمنسٹریٹر کراچی کے احکامات پر تیزی سے عملدرآمد شروع

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ جوہر مجید شاہ) 4 سالہ بدترین کارکردگی کا خوف ستانے لگا ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی شہر یار گل نے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی کے احکامات پر تیزی سے عملدرآمد شروع کر دیا ڈسٹرکٹ کورنگی میں صفائی ستھرائی ” سمیت عرصے سے کھڑی قابل مرمت ناکارہ گاڑیوں” کئی علاقوں میں خراب اسٹریٹس لائٹس ” کی درستگی کا کام تیزی سے کرانا شروع کردیا علاقہ مکینوں کا شہر کی سڑکوں پر بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ضلعی بلدیاتی انتظامیہ کے متحرک ہونے کے بعد ملازمین کا سڑکوں پر بڑی تعداد میں کام کرتے ہوئے نظر آنا خوش آئند قرار دیا اور امید کی کے اسے سالہا سال مسلسل جاری رہنا چاہیے تاکہ ایک جانب شہریوں کو تعفن زدہ ماحول سے نجات مہلک وبائی امراض اور ماحولیاتی آلودگی میں کچھ کمی واقع ہوگی تو دوسری جانب بہتر معیار زندگی بھی میسر ائگا ادھر زرائع سے ملنے والے اطلاعات کے مطابق ابھی تو کام کی شروعات ہی ہوئی تھی کے ضلع کورنگی سے منتخب صوبائی اراکین اسمبلی جو اپنے بلدیاتی منتخب نمائندوں کے دور میں تو کوئی قابل زکر کام اور کاکردگی نہ دکھا سکے مگر ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کی جاری تیز پیشرفت سے خوفزدہ ہوتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر ضلع کورنگی کے دفتر بمعہ میڈیا وہ بھی بغیر کسی اطلاع و میٹنگ طے کیے ہوئے پہنچ گئے ڈسٹرکٹ کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر نے نمایندے سے بات چیت کرتے ہوئے اس عظم کا اعادہ کیا کہ ہمیں جتنا بھی وقت میسر آیا اسمیں شہریوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے ضلع کورنگی کے ہر گلی کوچے میں جائنگے اور ہمیں جو کام سونپا گیا ہئے اس فرض سے عہدہ بر ہونے کی اپنی پوری کوشش خلوصِ نیت سے کرینگے انھوں نے کہا ہم اس شہر اور شہریوں کی خدمت کو اپنا اعزاز سمجھتے ہیں انھوں نے کہا ہم نے شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترجیحات طے کیں ہیں جسکا ثمر جلد شہری اپنی آنکھوں سے دیکھیں اور محسوس کرینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں