میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف بی آر میں بد عنوانی میں ملوث افسران کے گرد گھیرا تنگ

ایف بی آر میں بد عنوانی میں ملوث افسران کے گرد گھیرا تنگ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار)سابق چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی کا ادھورا خواب پورا کرنے میں موجودہ چیئرمین کامیاب ہو گئے جاوید غنی فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں کرپٹ افسران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے تیار ہو گئے کوششیں رنگ لے آئیں ایف بی آر میں بد عنوانی میں ملوث افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی کے لیے آئی پی ایم یو ایک مرتبہ پھر فعال کر دیا گیاشہری کرپٹ افسران کیخلاف قانونی چارہ جوئی کو یقینی بنانے کے لیے براہ راست چیئرمین ایف بی آر سے رابطہ کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ماتحت اداروں کسٹم، لارجر ٹیکس یونٹ اور ریجنل ٹیکس دفاتر میں بدعنوانیوں میں ملوث افسران و اہلکاروں کیخلاف 2014میں انٹیگریٹی پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ تشکیل دیا تھا جس کا بنیادی مقصد ملک بھر میں ایف بی آر کے ماتحت اداروں میں تعینات افسران و اہلکاروں کی کارکردگی رپورٹ جانچنا اور بد عنوانی میں ملوث افسران کیخلاف عوامی شکایتوں کا جائزہ لینے کے سواکچھ نہ تھامذکورہ شعبے میں تعینات افسران کا تعلق براہ چیئر مین ایف بی آر سے ہوتا تھا جو محکمے میں موجود کالی بھیڑوں سے متعلق چیئر مین ایف بی آر کو آ گاہ کرتا تھا گذشتہ کئی سالوں سے ایف بی آر میں موجود طاقتور لابی کے دباؤ پر مذکورہ شعبہ غیر فعا ل تھا جسے فعال کرنے سے متعلق سابق چیئر مین ایف بی آر کی جانب سے لا تعداد کوششیں کی گئیں تھیں جوبری طرح ناکام ہوئیں تھیں۔آئی پی ایم یوکی بحالی کا فیصلہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں مالی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران کی نشاندہی کے بعد کیا گیا ہے جسے فعال کرنے میں موجود ہ چیئر مین ایف بی آر مکمل طور پر کامیاب ہو چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں