میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں جمہوریت مفت میں نہیں ملی ،بلاول بھٹو

پاکستان میں جمہوریت مفت میں نہیں ملی ،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیرپور ناتھن شاہ سے تعلق رکھنے والے ایم آر ڈی کے شہداء کی برسی پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ پاکستان میں جمہوریت مفت میں نہیں ملی، پیپلز پارٹی نے اس کی خاطر جانوں کی قربانیاں دیں۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ خیرپور ناتھن شاہ کے 12 شہید کارکنان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،تاریخ اْن شہیدوں کی عظیم قربانی کا ذکر سنہری حروف میں لکھے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت مفت میں نہیں ملی، پیپلز پارٹی نے اس کی خاطر جانوں کی قربانیاں دیں،پی پی پی قیادت و کارکنان آج بھی جمہوریت کی حفاظت کے لیئے سیاسی انتقام کا مقابلہ کر رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پارٹی کے شہیدوں کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی،شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا درست طریقہ اْن کے مشن کو آگے بڑھانا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی اپنے نظریئے اور جدوجہد سے ایک سیکنڈ کے لیئے بھی غافل نہیں ہوئی،کئی نسلوں سے جاری ہماری جدوجہد اب بارآور ہونے کے قریب ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستانی عوام اب ایک نینو سیکنڈ کے لیئے بھی جمہوری نظام کی معطلی برداشت کرنے کے لیئے تیار نہیں۔ ضلع دادو کے قصبے خیرپور ناتھن شاہ میں آمرانہ حکومت نے پیپلز پارٹی کے 12 کارکنوں کو شہید کیا تھا،12 ستمبر 1983ع کوعبدالغنی ابڑو، عبدالعزیز لاکھیر، نظام الدین نائچ، عبدالنبی کھوسو اور اللہ ورایو لانگاہ کو شہید کیا گیا تھا، شاہنواز کھوسو، حبیب اللہ لغاری، دیدار علی کھوکھر، ضمیر حسین جاگیرانی، اعجاز حسین کھونھارو اور منظور احمد چانڈیو بھی شہدا میں شامل تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں