سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کی ہفتہ وار تعطیل ختم کر دی
ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کی ہفتے کے روز کی ہفتہ وار تعطیل ختم کر دی، صوبے کے تعلیمی ادارے ہر ہفتے 6 روز کیلئے کھلیں گے، اس سے قبل اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کی ہفتہ وار تعطیل بھی ختم کی جا چکی۔تفصیلات کے مطابق سندھ کی پیپلز پارٹی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھول دیے جائیں گے، جبکہ 6 ماہ تک تعلیمی ادارے بند رہنے کی وجہ سے ہفتے کے روز کی ہفتہ وار تعطیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیمی سعید غنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بچوں کے تعلیمی نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے تمام تعلیمی اداروں کی ہفتے کے روز کی ہفتہ وار تعطیل ختم کر دی گئی ہے۔ اب تعلیمی ادارے ہر ہفتے 6 روز کیلئے کھلیں گے۔