ملک بھر میں موسم سرما کے دوران گیس بحران کا خدشہ
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
پیٹرولیم ڈویژن نے موسم سرما کے دوران ملک بھر میں گیس بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔ حکام پٹرولیم ڈویژن کے مطابق موسم سرما میں گیس شارٹ فال 3 ارب مکعب فٹ سے زائد رہنے کا خدشہ ہے ، حکومت کی طرف سے گیس کی طلب پوری کرنے کیلئے فوری اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں جس کیلئے اضافی ایل این جی کی درآمد پرکام کا آغازکردیا گیا ہے ، گیس لوڈ مینجمنٹ پلان حتمی مراحل میں ہے، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہوگی۔حکام پٹرولیم ڈویژن نے بتایا ہے کہ ہرسال گیس کی طلب ورسدمیں فرق بڑھ رہاہے ، ہرسال گیس کی مقامی پیداوارساڑھے7 فیصد کم ہورہی ہے۔