احساس کیش پروگرام37 لاکھ جعلی شناختی کارڈ پکڑے گئے
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان کے عالمی وبا کورونا کے دوران شروع کئے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے دوران 37 لاکھ جعلی شناختی کارڈ پکڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے جعلی شناختی کارڈز سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔رپورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ جعلی شناختی کارڈز کے ذریعے 44 ارب روپے وصول کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پنجاب کو 2017 کی مردم شماری کے مطابق 8 فیصد کم مالی امداد ملی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ کو 9 فیصد اور خیبرپختونخوا کو ایک اعشاریہ 28 فیصد زیادہ امداد ملی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 3کروڑ 31 لاکھ خوشحال افراد جبکہ 8 لاکھ 96 ہزار سرکاری ملازمین کی درخواستیں مسترد کیں۔وزیراعظم نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو مستقبل کیلئے ڈیٹا درست کرنے کی ہدایت کردی۔