میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی بحالی پیکیج کی تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی بحالی پیکیج کی تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک
هفته, ۵ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ٹرانسفارمیشن پلان (بحالی پیکیج) کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویزات کے مطابق کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں 802 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔دستاویزات کے مطابق پلان کے تحت ماس ٹرانزٹ سسٹم کے 6 منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا، مکمل پلان کے لئے 723 ارب 25 کروڑ روپے درکار ہوں گے۔دستاویزات کے مطابق رواں سال کے بجٹ میں صرف 32ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ اب تک 47 ارب 18 کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں۔پلان میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کی بہتری کیلیے 447 ارب 43 کروڑ روپے کے منصوبوں کا اعلان کیا جائیگا، جس میں 300 ارب روپے مالیت کا کراچی سرکلر ریلوے پلان بھی شامل ہے۔دستاویزات کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کے لیے 250 ارب روپے چینی حکومت اور 50 ارب روپے سندھ حکومت فراہم کرے گی۔سیوریج کے 8 منصوبوں کا تخمینہ 162 ارب اور 60 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جبکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے 4 منصوبوں کا تخمینہ 14 ارب 86 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق واٹر ڈرینز کے 2 منصوبوں کی لاگت کا تخمینہ 4 ارب 70 کروڑ اور سڑکوں کی تعمیرو مرمت کے منصوبوں کا تخمینہ 62 ارب 30 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں