میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف احتجاج

ملک بھر میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف احتجاج

ویب ڈیسک
هفته, ۵ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سویڈن اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔مظاہرین نے ذمے داروں کے خلاف ان کی حکومتوں سے عالمی قانون کے تحت سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔کراچی کے علاقے ناظم آباد میں جامع مسجد نور ایمان کے باہر ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب نے ناموسِ رسالت مارچ تبت سینٹر سے پریس کلب تک کیا گیا۔لاہور میں ٹی ایل پی نے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی۔سکھر میں جمعیت علماء پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین نے بھی احتجاجی ریلی نکالی۔حیدرآباد میں ریلی حیدر چوک سے پریس کلب تک نکالی گئی۔ٹھٹھہ، ملتان، بہاولپور، نوابشاہ، پشاور، مردان اور مختلف شہروں میں بھی گستانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں