میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پرنٹنگ کارپوریشن پاکستان میں منیجنگ ڈائریکٹر کی عدم تعیناتی سے تمام معاملات التوا کا شکار ہو گئے، ملک میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق پرنٹنگ کارپوریشن میں ایم ڈی کی عدم تعیناتی سے گلگت بلتستان میں انتخابات اور بیلٹ پیپر کی چھپائی خطرے میں پڑ گئی ہے، ملک میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا۔ذرایع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ الیکشن کے تمام معاملات ایم ڈی کی ذمہ داری ہوتی ہے، ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن پاکستان کی عدم تعیناتی سے تمام معاملات التوا کا شکار ہو گئے ہیں۔سیکریٹری کابینہ اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ بھی تاحال ایم ڈی پی سی پی کی سمری بھیجنے میں ناکام رہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر فنانس، سیکریٹری، ڈپٹی سیکریٹری، آڈٹ آفیسر، اور جنرل منیجر کی آسامیاں بھی خالی ہیں۔ذرایع نے مزید بتایا کہ پرنٹنگ کارپوریشن میں ایم ڈی کی عدم تعیناتی سے ملازمین کے واجبات بھی ادا نہیں ہو سکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں