میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شرجیل میمن کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر جواب طلب

شرجیل میمن کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر جواب طلب

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی رہنما شرجیل انعام میمن کو ناااہل قرار دینے کے لیے دائر درخواست پر شرجیل میمن کے وکیل سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو بھی جواب جمع کرانے کاحکم دے دیا ہے ۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی رہنما شرجیل انعام میمن کو ناااہل قرار دینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے شرجیل میمن کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا بات تحریری جواب جمع کیوں نہیں کراتے ؟ ۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ شرجیل میمن نے الیکشن کمیشن میں جھوٹے گوشوارے جمع کرائے ، الیکشن کمیشن میں جمع ہونے والے گوشوارے اور شرجیل میمن کے اثاثے مطابقت نہیں رکھتے ، شرجیل میمن نے گوشواروں میں دبئی اور پاکستانی جائیدادیں چھپائیں، شرجیل میمن نے ڈیڑھ سو تولہ سونے کی قیمت صرف ایک روپیہ ظاہر کیا، جیالے رہنما نے 275 ایکڑ زرعی زمین بھی گوشواروں میں ظاہر نہیں کی، گوشواروں میں غلط بیانی کرنے پر شرجیل میمن کو نااہل قرار دیا جائے ۔ بعد ازاں عدالت نے شرجیل میمن کے وکیل سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نیالیکشن کمیشن کو بھی جواب جمع کرانے کاحکم دے دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں