غیر قانونی الاٹمنٹ ، ضمانت مسترد ، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ گرفتار
سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے غیر قانونی زمین الاٹمنٹ کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب نے سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کو گرفتارکرلیا،
شیئر کریںسندھ ہائی کورٹ کی جانب سے غیر قانونی زمین الاٹمنٹ کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب نے سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کو گرفتارکرلیا، روشن شیخ کو نیب نے سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔سیکریٹری بلدیات روشن شیخ سندھ ہائیکورٹ میں ضمانت کی توثیق کی درخواست کیلئے موجود تھے ، عدالت نے روشن شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سننے سے ہی انکار کر دیا تھا۔روشن شیخ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ ضمانت منسوخی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ۔ضمانت مسترد ہونے پر روشن شیخ کو نیب اہلکار سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔نیب ذرائع کے مطابق سابق ایڈ منسٹریٹرکراچی فضل الرحمان اور وسیم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ سمال کاٹیجز انڈسٹڑی کی265 ایکڑ زمین کو2009 میں فروخت کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ سیکریٹری بلدیات روشن شیخ پر زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے ۔