میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت نے چینی کی درآمد پرعائد ٹیکس ختم کر دیے

حکومت نے چینی کی درآمد پرعائد ٹیکس ختم کر دیے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

درآمد کی جانے والی 3 لاکھ میٹرک ٹن ریفائننڈ کرسٹل وائٹ شوگر(چینی) کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی مکمل چھوٹ ہوگی۔وفاقی حکومت نے ملک میں چینی بحران پر قابو پانے اور چینی کی قیمتوں کو معمول پر لانے کے لئے تین لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد پرعائد ود ہولڈنگ ٹیکس اور 17 فیصد سیلز ٹیکس سے چھوٹ دے دی ہے، اور اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے باضابطہ 2 نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔نوٹیفکیشنز میں بتایا گیا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے درآمد کی جانے والی 3 لاکھ میٹرک ٹن ریفائننڈ کرسٹل وائٹ شوگر(چینی) کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی مکمل چھوٹ ہوگی۔واضع رہے کہ ملک میں چینی بحران کے باعث قیمتوں میں اضافہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ای سی سی نے حال ہی میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی، تاکہ ملک میں چینی کی سپلائی بہتر بناکر قیمتوں کو معمول پر لایا جاسکے، فیصلے کے تحت ایف بی آر نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور ایڈوانس انکم ٹیکس(ودہولڈنگ ٹیکس) کی مکمل چھوٹ دینے کے نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں