میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کراچی پر آدھے پیسے بھی لگائے تو نقشہ بدل جائے، شبلی فراز

سندھ حکومت کراچی پر آدھے پیسے بھی لگائے تو نقشہ بدل جائے، شبلی فراز

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت آدھے پیسے بھی کراچی پر لگائے تو نقشہ بدل جائے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے حکمران لوٹ مار کی آدھی رقم بھی کراچی پر لگاتے تو یہ پیرس بن جاتا، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کراچی کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ کراچی کے لیے سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا، کراچی سب کا شہر ہے صوبائی مسئلہ کہہ کر نہیں چھوڑ سکتے، پیپلزپارٹی اجلاس میں بات مان لیتی ہے مگر باہر آکر بیان سے مکرجاتی ہے، کراچی کو اپنا سمجھ کر ہم نے قدم اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو بھی اپنے ملک کا ہی شہر سمجھتے ہیں تو پھر تنقید کیسی، میٹنگ میں حمایت کی گئی باہر آکر متنازع بیانات دئیے گئے۔شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگ کہتی ہے کہ ان کے دور میں اہلیت صرف درباری ہونا تھا، ان کی اہلیت یہ تھی کہ اپنے سارے خاندان کو باہر لے گئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت پر ملک کے لیے اچھی خبر اپوزیشن کے لیے بری خبر ہے، اپوزیشن انتظار کررہی تھی کرونا سے معیشت تباہ ہوگی اور حکومت چلی جائے گی، ان کے اندازے غلط ثابت ہوئے معیشت بہتر ہورہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں