سعودی عرب،اقامہ قوانین کی خلاف ورزیاں، 19غیر ملکی گرفتار
ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ اگست ۲۰۲۰
شیئر کریں
سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی پر 19 تارکین وطن کو دارالحکومت ریاض میں چھاپہ مہم کے دوران گرفتار کر لیا ۔وزارت کے ماتحت ریاض لیبر آفس نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے متعدد تجارتی اداروں میں چھاپے مار کر اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزیوں کا ریکارڈ تیار کیا۔لیبرآفس نے بتایا کہ جن 19 غیرملکیوں کو گرفتار کیا گیا وہ پرانا فرنیچر خرید کر فروخت کررہے تھے ۔ یہ کاروبار وہ اپنے طور پر کر رہے تھے ۔ کفیلوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہیں پکڑ کر محکمہ کے حوالے کر دیا گیا۔