میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیسز دوبارہ بڑھے تو دوبارہ کاروبار بند کرسکتے ہیں، سعید غنی

کیسز دوبارہ بڑھے تو دوبارہ کاروبار بند کرسکتے ہیں، سعید غنی

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کیسز دوبارہ بڑھے تو دوبارہ کاروبار بند کرسکتے ہیں، 10اگست سے ریسٹورانٹس، کیفے ، جم، بیوٹی پارلرز،اور بزنس سنٹرز کھولے جائیں گے، امیوزمنٹ پارک اس وقت نہیں کھولے جائیں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ جب این سی اوسی میٹنگ میں گئے تو کیسز کی پوزیشن بتائی گئی اور تمام بزنس کھولنے کا فیصلہ ہوا ہے،این سی اوسی کی میٹنگ میں 90 فیصد فیصلوں پرہمارا اتفاق ہے ہم کاروبار کھول دیں گے۔سندھ میں 10اگست سے ریسٹورانٹس، کیفے اور بزنس سنٹرز کھولے جائیں گے۔ان سیکٹرز کوکھولنے کی شرائط اور ایس اوپیز بنائیں گے۔امیوزمنٹ پارک اس وقت نہیں کھولے جائیں گے، کیونکہ وہاں بچے بہت قریب بیٹھتے ہیں، پلے ایریاز ہیں، ان کو نہیں کھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں کہ ایک بار جب کنٹرول کیا گیا تو پھر حالات خراب ہوگئے، اسی طرح ہم ایک میٹنگ پھر کریں گے، حالات بہتر ہوئے تو 15 ستمبر کو سکول کھول دیے جائیں گے۔اگر حالات خراب ہوئے اور کیسز بڑھ توفیصلوں پر نظرثانی کرسکتے ہیں۔ جو بزنس کھول رہے ہیں ان کو بند کرنے پر غور کرسکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں