میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دادو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،پاک فوج طلب

دادو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،پاک فوج طلب

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، ضلع دادو میں نئے گاج ڈیم کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات، ڈیم کا پانی آبادی میں داخل ہوگیا، پاک فوج کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی میں طوفانی بارشیں برسانے والے مون سون سسٹم کے پاکستان میں داخل ہونے کے بعد سندھ طوفانی بارشوں کی زد میں ہے۔ بتایا گیا ہے کراچی اور سندھ کے دوسرے علاقوں کے علاوہ ضلع دادو میں تاحال طوفانی بارش جاری ہے۔ضلع دادو کے مختلف علاقوں میں گذشتہ شب سے بارش جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دادو میں واقع نئے گاج ڈیم کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈیم کا پانی آبادی والے علاقوں میں داخل ہو چکا ہے۔ مسلسل اور موسلادھار بارش سے دادو کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں بھی طغیانی آگئی۔اب تک دادو کے پچاس سے زائد دیہات بھی زیرآب آچکے ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے پہاڑی سلسلے سے اچانک پانی کا ریلا گاج ندی میں آیا۔ گاج ندی میں طغیانی کے بعد پانی کی سطع اٹھائیس فٹ تک پہنچ گئی جس سے پچاس سے زائد دیہات بھی زیر آب آچکے ہیں اور متعدد افراد کی پانی میں بہہ جانے کی اطلاعات ہیں۔ کاچھو کے علاقے میں سیلابی پانی سے دو سو چھوٹے بڑے دیہات زیرآب آنے کی اطلاعات ہیں۔ خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ دادو اس وقت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ اس صورتحال میں گورنر سندھ نے چیف سیکریٹری اور این ڈی ایم اے کو امدادی کام کیلئے ہدایت دے دی ہے۔ جبکہ امدادی کاموں کیلئے دادو میں پاک فوج کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں