میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
6 اگست سے بادل جم کر برسیں گے

6 اگست سے بادل جم کر برسیں گے

ویب ڈیسک
منگل, ۴ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

محکمہ موسمیات نے 6 اگست سے کراچی میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ سمیت کراچی میں 6 اگست سے بارش برسانے والا سسٹم اثرانداز ہوسکتا ہے جس کے باعث کراچی سمیت سندھ میں اچھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق رن آف کچھ پر ہوا کا ایک کم دباؤ بن رہا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ سسٹم سندھ پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے جس سے سندھ کے ساحلی علاقوں سمیت کراچی میں بارش کی صورت میں اثرانداز ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ہوا کا ایک اور کم دباؤ خلیج بنگال میں بھی بن رہا ہے، یہ دونوں سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں اس لیے7 سے 8 اگست کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے جو پہلے سے زائد ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی سمیت زیریں سندھ میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کی جانب سے اب تک مون سون کے سسٹمز کے حوالے سے پیش گوئی نہیں کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں