کراچی‘حیدرآباد میں تباہی کی ذمہ دار متحدہ ہے، آفاق احمد
شیئر کریں
حالیہ بارشوں میں شہر کی تباہی نے شہر کی خدمت کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے، شہر کی سڑکیں ہی زیر آب نہیں آئیں گھروں میں کئی کئی فٹ پانی بھرا ہوا ہے جس سے معمولات زندگی تباہ ہوگئیں ہیں نہ بیٹھنے کی کوئی جگہ ہے نہ کھانے بنانے کا کوئی ٹھکانہ ۔ یہ بات چیئرمین آفاق احمد نے حالیہ بارشوں میں ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہی ،آفاق احمد نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد کی تباہی کی ذمہ دار متحدہ کے علاوہ کوئی نہیں جس نے ہمیشہ اقتدار میں رہ کر صرف کچھ افراد کی دولت اور جائیدادوں میں بے پناہ اضافہ کیا ہے،لیکن عوام کو پہلے سے موجود بنیادی سہولتوں سے بھی محروم کر دیا ۔ آفاق احمد نے کہا کہ وسائل کی کمی کا رونا رونے والے اگر نالوں کی صفائی کیلئے ملنے والی رقم ذاتی اکاونٹوں میں منتقل کرنے کے بجائے نالوں کی صفائی پر خرچ کرلیتے تو شہر کا اتنا برا حال نہیںہوتا ۔آفاق احمد نے کہا کہ کھلے گٹر اور نالوں میں گرنے سے انسانی جانوں کے ضائع ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ آفاق احمد نے مرکزی کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں کارکنان اور زمہ داروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عید کے بعد عوامی رابطہ مہم کی تیاریا ں کریں ۔ آفا ق احمد پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ علاقائی ذمہ داروں کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور متاثرہ خاندانوں کی داد رسی کریں اور یقین دلائے کہ وہ اس مشکل وقت میں تنہا نہیں ہے۔