میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
واٹر بورڈ نے ٹینکر نرخ میں اضافہ کردیا،شہریوں پر14ارب روپے کا نیابوجھ

واٹر بورڈ نے ٹینکر نرخ میں اضافہ کردیا،شہریوں پر14ارب روپے کا نیابوجھ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :اسلم شاہ)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے ہائنڈرنٹس سے پانی کے ٹینکروںاور ٹرانسپورٹ کے نرخوں میںتین سال بعد اچانک اضافہ کردیا ہے جس سے کراچی کے شہریوں پر ایک بار پھرمالی بوجھ میں اضافہ ہوگا تو دوسری طرف واٹر بورڈ کی کرپٹ مافیا میںبارہ سے چودہ ارب روپے کی وصولی کا نیا کھیل شروع ہوگیا ہے،1000سے 5000گیلن فی ٹینکر میں 30فیصد اور ٹرانسپورٹ کے نرخ 10 سے20فیصد فی کلومیٹر کا اضافہ وصول کرنے کا نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہے۔کراچی میں پانچ ہزار سے زائد چلنے والے ٹینکرز کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے پولیس کو کارروائی کا اختیار دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے،واضح رہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سرکاری ہائیڈرنٹس کی نیلامی سپریم کورٹ کی ہدایت پر کی گئی تھی۔ اس سے قبل ہائیڈرنٹس سرکاری سرپرستی میں 32کے لگ بھگ چل رہے تھے اب چھ سرکاری ہائنڈرنٹس ، ڈپٹی کمشنر غربی کی نگرانی بلدیہ ٹاؤ ن ،نیشنل لاجسٹک سیل کو نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن میںاور 96غیر قانونی ہائیڈرنٹس بھی کراچی میں چل رہے تھے جبکہ تین سال قبل نیلامی میں کامیاب ہونے والے کنٹریکٹر زکے ساتھ دوسال کا معاہدہ ہواتھااور تقریبا ایک ارب 76کروڑ روپے میں چھ ٹھیکہ دو ارب روپے لیکر ایک سال ٹھیکے کی معیاد غیر قانونی بڑھادی گئی ۔دلچسپ امر یہ ہے کہ ہائیڈرنٹس معاہدے کے تحت 3ستمبر 2017ء کو دیا گیا تھا اور واٹر کمیشن اور کک بیک وصول کرنے والے افسران نے تحریری طور پر ورک آڈر 17نومبر 2017ء کو جاری کیا۔ اس دوران ہائیڈرنٹس کی آمدنی واٹر بورڈ کے افسران کے جیبوں میں چلی گئی جس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں اور نہ ہی افسران ڈھائی ماہ کاذکرکررہے ہیں۔ ہائیڈرنٹس سے ایک دن میں لاکھوں نہیں کروڑ روپے جمع ہوتے ہیں جبکہ ڈھائی ماہ میں ہونے والی آمدنی کا 60فیصد واٹر بورڈ کے افسران اور 40فیصد ہائیڈرنٹس کے مالکان کے ساتھ خاموش معاہدے کے تحت لین دین کرکے نمٹایا جاچکا ہے۔ ہائیدرنٹس سیل کے انچارچ تابش رضا کی ہائیڈرنٹس کی نیلامی میں حصے لینے والے درخواست گزاروں سے رابطہ کرکے ملاقاتیں کرنے کا انکشاف بھی ہوا ۔مالکا ن ہائیڈرنٹس سے شام گئے تک ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ،واٹر بورڈ میں حالیہ تبدیلی کے ساتھ ہائیڈرنٹس کے مالکان اور درخواست گزاروں کے نمائندہ اور مڈل مین کی تابش رضا سے ملاقاتوں میں پر جوڑ توڑ کا ٹاسک کس افسر نے دیا یا تابش رضا از خود یہ خفیہ ملاقاتیں کررہے ہیں، یہ ابھی ایک راز ہے۔ دوسری جانب واٹر بورڈ نے پانی کے ٹینکروں کی نظرثانی شدہ نرخوں کی منظوری دیتے ہوئے فوری عملدآمد کے بجائے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود انتظامی طور پر اعلا ن نہیں کیا ہے ، واٹر بورڈ محکمہ جاتی کمیٹی کے حکم کے مطابق KW&SB/Committee/HRD&A/D.P/580بتاریخ 28؍فروری 2020ء کے حوالے سے طے شرائط کے مطابق واضح کردہ اصولوں کے استعمال میں جانچ کی گئی ہے،یہ حکمنا مہ شعیب تغلق ، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیا ہے اس کا لیٹر نمبرKW&SB/DMD.HRD&A/112بتاریخ29جون 2020ء کوجاری کیا گیا ہے، واٹر کی فراہمی کے لئے مخصوس گنجائش والے ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی نقل و حمل کے لیے فی کلو میٹر کی حد 10کلومیٹر ہے اگر 20کلومیٹر کی حدود سے زائد فاصلہ طے کریں تو GPSاور تجارتی ٹینکروں کے نرخ میںاضافہ منطور کیا گیا ہے۔ ان نرخوں کا شیڈول قیمت ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق الیکٹرسٹی چارجزکے نام پر سنگل ٹینکر فی 1000گیلن فی یونٹ کلو واٹ کا نرخ 22.44روپے فی یونٹ مقرر کیا ہے، ٹینکر کے ذریعہ فیلنگ کرنے والے ٹینکر کو چارجز کلوواٹ فی گھنٹہ نرخ 42.86روپے کردیا گیا ،جنرل پبلک سروسز (جی پی ایس)ٹینکر سروس کا 1000گیلن پر 30فیصد اضافے کے ساتھ 1300روپے،2000گیلن پر 1400روپے میں اضافہ 30فیصد سے 1820روپے ،3000گیلن پانی 1800روپے میں 30فیصد سے اب نرخ فی ٹینکر2340روپے اور5000گیلن پانی کا ٹینکر 2500روپے میں30فیصد نرخ اضافہ سے اب 3250روپے کردیا گیا جبکہ جنرل پبلک سروسز کے ٹرانسپورٹ سروسز میں 10فیصد نرخ کا اضافہ کردیا گیا ہے،جس کے بعد عام صارفین کو 1000گیلن پانی کے ٹینکر پر 50روپے سے بڑھا کر 56روپے فی کلو میٹروصول کیا جائے گا ،اسی طرح شہریوں کو 2000گیلن پانی کے ٹینکر پر 58.24روپے فی کلومیٹر سے 64.064روپے تک بڑھا دیے گئے ہیں۔ اور3000گیلن پانی کے ٹینکر پر 65.52روپے فی کلومیٹر سے 72روپے فی کلو میٹر ،اور 5000گیلن پانی کے ٹینکر پر 123.77 روپے فی کلومیٹر سے بڑھا کر 136.147روپے کردیاگیاہے اور نوٹیفکیشن کے تحت تجارتی صارفین کے نرخ بھی 10فیصد واٹر بورڈ کو جمع کرائیں گے جبکہ 1000گیلن پانی کا ٹینکر 2000روپے میں30فیصد اضافہ کے ساتھ اب2600روپے فی ٹینکر کردیا ہے ، 2000 گیلن پانی کا ٹینکر 2500میں30فیصد اضافہ سے اب 3250روپے ، 3000گیلن پانی کا ٹینکر 3500میں 30فیصدبڑھاکر اب 4550روپے اور5000گیلن پانی کا ٹینکر 4000روپے میں 30 فیصد نرخ میں اضافہ کے ساتھ 5200روپے کردیا گیااورتجارتی پانی کا ٹینکر کے نرخ 20فیصد فی کلو میٹر اضافے کے ساتھ 1000گیلن پانی کا ٹینکر 50.97روپے میں بڑھ کر 61.164روپے ، 2000گیلن پانی کے ٹینکر پر 58.24روپے سے بڑھاکر 69.88روپے ،3000گیلن پانی کے ٹینکر پر65.52روپے سے بڑھا کر 78.62روپے فی کلو میٹر ،5000گیلن فی ٹینکر پانی کے ٹرانسپورٹ نرخ میں 123.77روپے سے بڑھا کر 148.52روپے فی کلومیٹر کردیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں