میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے ،غیر قانونی تعمیرات پر51 افسران کے گرد گھیرا تنگ

ایس بی سی اے ،غیر قانونی تعمیرات پر51 افسران کے گرد گھیرا تنگ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات پرسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 5افسران کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ، افسران کے اثاثوں، اخراجات ،ٹیکس ادائیگی، غیرملکی دورے سمیت دیگر ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے ۔محکمہ بلدیات کی جانب سے بنائی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی نے افسران کے بیانات ریکارڈ کرنا شروع کردیے ہیں ،افسران کے اخراجات،ٹیکس ادائیگیاں اورغیرملکی دوروں کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔ افسران کے اثاثے چیک کرنے کے لیے ایف آئی اے ، اینٹی کرپشن سندھ، نیب اور ایف بی آر سے بھی مدد لی جائے گی۔افسران کی آمدنی کے ذرائع اور اخراجات، ٹیکس سمیت دیگر ادائیگیوں کے تفصیلات متعلقہ اداروں سے لینے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔بیرون ممالک دوروں کے تفصیلات ایف آئی اے سے لی جائیں گی۔ڈپٹی ڈی جی کا اضافی چارج رکھنے والے عادل عمر سمیت 28 افسران کو کرپشن الزام میں معطل کیا گیا تھا ۔ ڈائریکٹر اعجازملک، ذوالفقارراہو،آصف شیخ اور عارف زاہد سمیت 23 افسران کوبھی بیان قلمبند کرانے کا حکم دیاگیاہے ۔ ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے کے اکثر انسپکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیاہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں