میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس اہلکاروں نے باوردی منشیات لینا شروع کردی

پولیس اہلکاروں نے باوردی منشیات لینا شروع کردی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

پولیس نے منشیات فروشوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے بجائے منشیات فروشی کے اڈوں سے منشیات لینا شروع کردیں۔نشے کی لت ملک کے نوجوانوں کو مسلسل موت کے منہ میں ڈھکیل رہی ہے اور شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس نے منشیات فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے بجائے ان ہی کے اڈوں سے منشیات لینی شروع کردیں۔پولیس اہلکاروں کے وردی میں آن ڈیوٹی منشیات لینے اور استعمال کرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، ویڈیو کورنگی کے علاقے ناصر جمپ کی ہے جہاں باوردی اہلکار منشیات کے اڈے پر چللم پیتا رہا اور منشیات فروش پولیس کی خاطرداری کیلئے چللم بناکر پیش کرتے رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کی حالت بگڑی تو وہ اڈے سے باہر چلے گیا۔ پولیس حکام کا پولیس اہلکاروں کی اس حرکت پر کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکاروں کی شناخت کی جارہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں جو اہلکار نظر آرہے ہیں شناخت کے بعد ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں