غلام سرور خان کے اثاثوں کا ریکارڈ نیب کو مل گیا
ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ جولائی ۲۰۲۰
شیئر کریں
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کیخلاف اثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت ہو ئی ہے ۔محکمہ ریونیو راولپنڈی نے غلام سرور خان کے اثاثوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا۔وفاقی وزیر غلام سرور، انکی اہلیہ اور بچوں کی زرعی، کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کا ریکارڈ پیش کیا گیا۔نیب نے ایف بی آر اور الیکشن کمیشن سے غلام سرور خان کا ریکارڈ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔نیب ذرائع کے مطابق تمام اداروں سے ریکارڈ ملنے کے بعد غلام سرور خان کے اثاثوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔خیال رہے کہ غلام سرور خان قومی اسمبلی کے حلقے این اے 59 راولپنڈی 3 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے ہیں اور اس وقت کابینہ میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی ہیں۔اس سے قبل بھی وہ مختلف ادوار میں وفاق اور صوبہ پنجاب میں وزیر رہ چکے ہیں۔