میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انشاء اللہ بار اور بینچ کا تعلق ہمیشہ قائم رہے گا، چیف جسٹس

انشاء اللہ بار اور بینچ کا تعلق ہمیشہ قائم رہے گا، چیف جسٹس

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمدنے کہا ہے کہ بینچ اور بار کا تعلق ہمیشہ سے رہا ہے اور ایسا ہی رہتا ہے اور انشاء اللہ ہمیشہ قائم رہے گا کیونکہ ہم دو حصے تو ہے نہیں بلکہ ایک ہی حصہ ہیں۔ بینچ اور بار ایک ہی چیز ہیں ، نہ ہی بار کو بیچ سے کبھی کوئی مسئلہ ہوا ہے اور نہ بینچ کو بار سے کوئی مسئلہ ہوا ہے اور ہم اپنا کام کر رہے ہیں اور وہ اپنا کام کررہے ہیں اور ہم اس پر خوش ہیں۔ ہم وکلاء برادری سے کیا چاہتے ہیں ، ہم وکلاء برادری سے صرف زیر التواء مقدمات کے تعاون چاہتے ہیں تاکہ عدالت کے سامنے موجود مقدمات کو جلد ازجلد نمٹایا جاسکے۔ان خیالات کااظہار چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے تحت کوروناوائرس کے سبب عدالتی نظام کو درپیش مسائل پر منعقدہ مذاکراے کے دوران اظہار خیال کر تے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آج جس ہوسٹل کی تزئین و آرائش کی گئی ہے اور اس کو بحال کیا ہے یہ تو فائیو اسٹار سہولت وکیلوں کے لئے بنا دی ہے اور اس پر میں وکلاء کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاہ میں اپنی طرف سے اور اپنی عدالت کی طرف سے پیشکش کرتا ہوں کہ اگر وکلاء کی سہولت کے لئے کوئی چیز درکارہے تو آکر ہم سے بات کرلیں ہم اسے پورا کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ بینچ اور بار کا تعلق ہمیشہ سے رہا ہے اور ایسا ہی رہتا ہے اور انشاء اللہ ہمیشہ قائم رہے گا کیونکہ ہم دو حصے تو ہے نہیں بلکہ ایک ہی حصہ ہیں۔ بینچ اور بار ایک ہی چیز ہیں ، نہ ہی بار کو بنچ سے کبھی کوئی مسئلہ ہوا ہے اور نہ بینچ کو بار سے کوئی مسئلہ ہوا ہے اور ہم اپنا کام کر رہے ہیں اور وہ اپنا کام کررہے ہیں اور ہم اس پر خوش ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ ہم وکلاء برادری سے کیا چاہتے ہیں ، ہم وکلاء برادری سے صرف زیر التواء مقدمات کے تعاون چاہتے ہیں تاکہ
عدالت کے سامنے موجود مقدمات کو جلد ازجلد نمٹایا جاسکے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میں جسٹس مشیر عالم کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے آج کی تقریب میں بہت اہم لیکچر دیا۔ جبکہ تقریب سے جسٹس عمر عطابندیال اور وکلاء رہنمائوںنے بھی خطاب کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں