میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام کے تحفظ کیلئے بجلی معطل کی ،کے الیکٹرک کا انوکھا جواز

عوام کے تحفظ کیلئے بجلی معطل کی ،کے الیکٹرک کا انوکھا جواز

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

کے الیکٹرک نے بارش میں طویل لوڈ شیڈنگ کے لیے جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا عوام کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد بارہ بارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے لیے کے الیکٹرک نے عجیب جواز پیش کر دیا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک نے اپنے بیان میں کہا کہ گڈاپ، سرجانی، اورنگی، گلستان جوہر، شاہ فیصل، لیاری، اور کورنگی میں عوام کے تحفظ کے لیے بجلی کی فراہمی معطل کی گئی، جن علاقوں کی بجلی معطل کی گئی، وہاں جلد بجلی بحال کر دی جائے گی۔ترجمان نے خبردار کیا کہ ان تمام علاقوں میں جہاں پانی کھڑا ہے، وہاں رہنے والے صارفین انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کریں، شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، کھمبوں اور بجلی کی تنصیبات سے بھی مناسب فاصلہ رکھیں۔کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کا تحفظ اس کی اولین ترجیح ہے، تاہم متعلقہ اداروں کی بر وقت کارروائی کے بغیر یہ ممکن نہیں، رین ایمرجنسی سے متعلق محکموں سے گزارش ہے کہ بجلی کی تنصیبات کے گرد کھڑے پانی کی فوری نکاسی کی جائے۔ترجمان نے بتایا کہ کے الیکٹرک کی سینئر مینجمنٹ، سی ای او کی سربراہی میں بارش سے متعلقہ بحالی کے کاموں کی براہ راست نگرانی کر رہی ہے، کے الیکٹرک کا عملہ بجلی سے متعلق شکایات کی درستگی کے لیے فیلڈ میں 24 گھنٹے موجود ہے، کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 کال سینٹر یا کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں