میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ

شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۶ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

محکمہ ریلوے نے اخراجات کم کرنے کے لیے لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس 15جولائی سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اخراجات کم کرنے کے لیے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی سے لاہور اور فیصل آباد کے درمیان چلنے والی ٹرین شالیمار ایکسپریس 15 جولائی سے بند کی جائے گی۔ محکمہ ریلوے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شالیمار کی جگہ کراچی سہون شریف سیکشن ایم ایل ٹو پر موہنجو دڑو ٹرین کو بحال کیا جائے گا۔یاد رہے کہ شالیمار ایکسپریس صبح کے اوقات میں لاہور سے بذریعہ فیصل آباد، ملتان، لودھراں، رحیم یارخان، بہاولپور، سمہ سٹہ، نواب شاہ اور حیدرآباد سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچتی تھی۔ ریلوے انتظامیہ نے شالیمار ایکسپریس ٹرین کو بند کرنے کیلئے رپورٹ تیار کی، کراچی تا لاہور چلنے والی شالیمار ایکسپریس کی بندش پر تاجر برادری اور مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔واضح رہے کہ شالیمار ایکسپریس چند سال نجی شعبہ کے حوالے بھی کی گئی تھی اور یہ ٹرین دو مختلف نجی کمپنیوں کے زیر انتظام چلتی رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں