میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نشانا، بی ایل اے کا خصوصی ہدف چینی باشندے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نشانا، بی ایل اے کا خصوصی ہدف چینی باشندے

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

(نمائندہ خصوصی)بی ایل اے کے مجیدبریگیڈ نے کراچی میںپاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ہدف کے طور پر کیوں چنا؟ یہ سوال ماہرین کے لیے خصوصی توجہ کا نکتہ بنتا جارہا ہے۔ بی ایل اے کی گزشتہ کارروائیوں کا تجزیہ کیا جائے تو وہ سیکورٹی فورسز کے علاوہ اپنے حملوں کا خصوصی ہدف چینی باشندوں کو بناتے ہیں۔ بی ایل اے کی جانب سے کراچی میں ہی نومبر 2018کو چینی قونصل خانے کو نشانابنایا گیا، اسی طرح گواردر کے ہوٹل میں بھی ان کا ہدف چینی مہمان تھے۔اس تناظر میں یہ سوال اہمیت اختیار کرجاتا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گرد کا نشانا کون ہوسکتے تھے؟ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی چینی خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ اور چینی ایکسچینج کے کاروبار کے حوالے سے یہاں مستقل طور پر موجود ہوتے ہیں۔اس حوالے سے ابھی سنجیدہ نوعیت کی تحقیقات باقی ہیں۔ مگر یہ ایک اہم نکتہ ہے کہ بھارت چین سے لداخ میں مسلسل ہزیمت کا سامنا کررہا ہے۔ جبکہ بی ایل اے کے دہشت گرد مستقل طور پر بھارتی سرپرستی میں افغانستان کے اندر چھپے رہتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںبھی دہشت گردوں کا ہدف چینیوں کو نشانا بنانا ہوسکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں