میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومتی‘ اتحادی اراکین کیلئے عشایئے کا اہتمام ،اخترمینگل کا شرکت سے انکار

حکومتی‘ اتحادی اراکین کیلئے عشایئے کا اہتمام ،اخترمینگل کا شرکت سے انکار

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیراعظم نے کل حکومتی اور اتحادی اراکین کو عشایئے پر مدعو کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں واقع اپنے چیمبر میں بعض وفاقی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ سمیت اقلیتی اراکین کے وفد سے ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایات دی ہیں کہ پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے تمام اراکین کی بجٹ کی منظوری کے دوران ایوان میں حاضری یقینی بنائی جائے وہ خود بھی چیمبر میں موجود رہیں گے اور جب ووٹنگ ہوگی تو اس میں بھی حصہ لینگے۔چونکہ پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتیں اس وقت ناراض ہیں جب کہ سردار اختر مینگل نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ ایسے میں حکومت اتحادی جماعتوں کو منانے کے لیے اپنی تمام کوششیں کر رہی ہے۔اور اب وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی اراکین کے لیے عشایئے کا اہتمام بھی کیا ہے۔ وزیراعظم نے بجٹ منظوری کے لیے تمام اراکین کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں