میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
2سکیورٹی اہلکار زخمی‘پلوامہ‘سوپورمیں گولیوں اور دھماکوں کی گونج

2سکیورٹی اہلکار زخمی‘پلوامہ‘سوپورمیں گولیوں اور دھماکوں کی گونج

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے جاری ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید3 کشمیری نوجوان شہید کردئیے جبکہ اس دوران ایک فوجی جوان اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پلوامہ اور سوپورمیں مجاہدین کی شہادت پر جمعہ کو لوگوں نے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے، کے پی آئی کے مطابق ترال کے چیوا اولر گاوں میں دو سے تین عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع تھی۔ علاقے میں رات بھر سے گولیوں اور دھماکوں کی گونج سے علاقے میں خوف وسراسیمگی کا ماحول رہا۔جمعرات کی شام عسکریت پسندوں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر ترال ہیڈکوارٹر سے 5کلو میٹر دور چیوہ اولر مندورہ ترال کا 42آر آر، 180بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے محاصرہ کیا جس کے دوران یہاں مسلح جھڑپ شروع ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں گاؤں میں کم سے کم 3عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پرانکے خلاف مشترکہ کارروائی شروع کی گئی۔ شام قریب 6بجے گاؤں کا محاصرہ کیا گیا جس کیساتھ یہاں چند فائر ہوئے جس کے بعد مکمل خاموشی چھا گئی۔7بجے کے بعد مسلح جھڑپ شروع ہوئی جو رات قریب 11بجے تک جاری رہی۔ پولیس نے بتایا کہ بستی میں لوگوں کو ایک ہی جگہ جمع کیا گیا ہے۔ پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ محاصرہ جاری رکھا جائیگا اور کوشش کی جائیگی کہ صبح کے وقت آپریشن کو دوبارہ شروع کیا جاسکے۔ اس دورا ن جمعہ کو بھی فوج نے محاصرہ جاری رکھا فوج نے دعوی کیا ہے کہ آپریشن میں تین عسکریت پسندوں کو مارا گیا،شہید مجاہدین کی شناخت مقامی افراد کے نام سے کی گئی ہے اور ان کا تعلق ترال کے علاقے سے ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں