نااہلی کرپشن، وسیم اختر بطور میئر کراچی بری طرح ناکام
شیئر کریں
میئر کراچی اپنے ٹرن اور مئر شپ کی آخری اننگ میں بھی بری طرح ناکام شہریوں سے کئے گئے کئے وعدے تاحال وفاء نہ ہوسکے وسیم اختر کے دعوے چوتھے سال بھی دھرے کے دھرے رہ گئے واضح رہے کہ رواں مالی سال 2020-21 کا بجٹ آنے کو تیار ہے ماضی کا رونا دھونا اور دعوں سمیت ہاتھ کی صفائی کا تجربہ دکھانے کا وقت آگیا ایک مرتبہ پھر ماضی کے کئی ترقیاتی منصوبے پائہ تکمیل یا حتمی شکل اختیار کئے بغیر نئے مالی سال کے بجٹ کا حصہ بناتے ہوئے شہریوں کو لالی پاپ دے دیا جائیگا زہن نشین رئے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 16 میں ماڈل قبرستان کا تصور تاحال ہوامیں معلق ہے دس ایکڑ زمین پر مشتمل قبرستان کو چار مرحلوں میں 40 ملین روپے روپے کی لاگت سے مکمل ہونا تھا مگر تاحال اس کا فیز ون بھی مکمل نہیں کیا جاسکا ہے جون 2017 میں مئیر کراچی وسیم اختر نے اس کا اعلان کیا تھا جبکہ جولاء 2018 میں اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ کر عندیہ دیا گیا تھا کہ اس کا پہلا فیز جون 2019میں مکمل کر لیا جائیگا مگر اطلاعات کے مطابق اب تک یہ کام تعطل کا شکار ہے تفصیلات کے مطابق ترقیاتی کاموں کے لحاظ سے گزشتہ برس قبرستانوں کی بہتری وتعمیر کے حوالے سے 5 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی جو سال 2019-20 کے مالیاتی بجٹ میں بدستور 5 کروڑ کی دستاویزی صورت میں موجود ہے جبکہ 2019-20 کے ترمیمی میزانیہ میں مختص رقم میں کوئی رقم موجود نہیں ہے جبکہ قبرستانوں کی بہتری کے بجٹ ہیڈ میں دوبارہ 5 کروڑ روپے کی رقم مختص کر دی گئی ہے۔بلدیہ عظمی کراچی گزشتہ مالی سال میں شدید مشکلات کا شکار رہی ہے اور اسے اے ڈی پی فنڈز میں سندھ حکومت کی جانب سے کٹوتیوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن 5 کروڑ روپے کی رقم اتنی بڑی اور خاص طور پر ایک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے بعد انتہاء اہمیت کی حامل تھی کیونکہ مئیر کراچی وسیم اختر تاحال کوء بڑا پروجیکٹ دینے میں ناکام رہے ہیں سرجانی ٹاؤن میں ماڈل قبرستان کی تعمیر ان کی ساکھ کیلئے بھی اہمیت کی حامل تھی شہر میں اسوقت ایسے قبرستان بھی موجود ہیں جہاں قبرستان کے اندر نالے یا سیوریج کا گندہ پانی داخل ہو جانا معمول کی بات ہے جس سے قبروں کی بے حرمتی ہونے پر بھی قبرستانوں کی حالت زار پر توجہ نہ دیا جانا مئیر کراچی اور محکمہ قبرستان کی شدید ترین غفلت ہے۔ مئیر کراچی وسیم اختر کے ناکام ترین دور میں وہ کراچی کو کوئی بڑا ترقیاتی پروجیکٹ نہ دے سکے ماڈل قبرستان کے پروجیکٹ کا اعلان کیا مگر یہ بھی ان کے دور میں نامکمل ہونے سے بدنما دھبہ بنا ہوا ہے شہریوں نے انکی رخصتی کو شہر اور شہریوں کیلے بڑا تحفہ قرار دیا ہے۔