میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الطاف حسین کی حوالگی کیلئے برطانیا سے رابطے کا فیصلہ

الطاف حسین کی حوالگی کیلئے برطانیا سے رابطے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

حکومت نے بانی ایم کیو ایم کی حوالگی کے لیے برطانیہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں وزارت داخلہ کے حکام بانی ایم کیو ایم، سینئر رہنما محمد انور اور افتخار احمد کی حوالگی کے لیے برطانیہ سے رابطہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے حکام عمران فاروق قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں متعلقہ دستاویزات کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلے کی نقل، اٹارنی جنرل کاخط اور وزارت داخلہ کی دستاویزات برطانیہ بھیجی جائیں گی۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق بانی ایم کیو ایم سمیت تینوں افراد کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 18 جون کو عمران فاروق قتل کیس میں سزا سنا رکھی ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 10 برس پہلے برطانیہ میں قتل ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے تین مجرموں عظم علی، محسن علی اور کاشف کامران کو عمر قید کا حکم دیا ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ اس قتل کا منصوبہ پاکستان اور برطانیہ میں بنا جس کے اصل کردار بانی متحدہ، محمد انور اور افتخار حسین تھے۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران فاروق کو قتل کرنے کا حکم بانی متحدہ نے دیا، ایم کیو ایم لندن کے 2 سینئر رہنماؤں نے یہ حکم پاکستان پہنچایا، نائن زیرو سے معظم علی نے قتل کیلئے محسن علی اور کاشف کامران کا انتخاب کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں