میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کی کروڑوں کی آبادی کیلئے صرف 323 وینٹی لیٹرز

کراچی کی کروڑوں کی آبادی کیلئے صرف 323 وینٹی لیٹرز

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کی کروڑوں کی آبادی کے لیے شہر کے اسپتالوں صرف 323 وینٹی لیٹرز موجود ہیں،جن میں صرف 72 خالی ہیں۔محکمہ صحت نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو رپورٹ دی، جس کے مطابق کراچی کے 25 نجی و سرکاری اسپتالوں میں 251 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے 8 سرکاری و نجی اسپتالوں میں ایک بھی وینٹی لیٹر خالی نہیں۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ 30 وینٹی لیٹر ایس آئی یو ٹی کے پاس ہیں، جن میں سے ایک بھی خالی نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹراما سینٹر کے 26 اور اوجھا کے 24 وینٹی لیٹر بھی مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق سوشل سیکیورٹی کڈنی سینٹر لانڈھی کے تمام 11 وینٹی لیٹر خالی ہیں جبکہ ایکسپو سینٹر کے 10، ولیکا کے 12 وینٹی لیٹرز بھی خالی ہیں۔رپورٹ کے مطابق وینٹی لیٹرز سے متعلق صورتحال روزانہ کی بنیاد پر بدلتی ہے، مریض کو وینٹ کی ضرورت ہو تو کہیں بھی خالی وینٹ پر بھیج دیا جاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں