میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ کیپٹن اور سپاہی شہید

وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ کیپٹن اور سپاہی شہید

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں پاک فوج کا ایک کپتان اور جوان شہید، 2 سپاہی زخمی ہو گئے، جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان کی سرحد پر دہشتگردوں نے پاک فوج کی گشت کرنے والی ٹیم پر حملہ کر دیا، فائرنگ کی زد میں آ کر کیپٹن صبیح اور نوید نامی جوان شہید ہو گئے جبکہ 2 سپاہی شدید زخمی ہوئے۔جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور دہشت گرد مارا گیا جبکہ فورسز نے دہشتگردوں کا ایک کمپاونڈ بھی تباہ کر دیا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ زخمی سپاہیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے ضلعوں کی سرحد پر غوریم کے قصبے سے پانچ کلو میٹر جنوب مشرق میں سکیورٹی فورسز کے ایک گشتی دستے پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے ایک کپتان سمیت دو فوجی ہلاک جبکہ دو جوان زخمی ہو گئے ہیں ۔آئی ایس پی آر کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان ضلعوں کی سرحد پر دہشت گردوں کے حملے کے جواب میں کی جانے والی کارروائی میں ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد علاقے میں تلاشی کے دوران دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کا علم ہوا جسے تباہ کر دیا گیا۔دہشت گردوں سے ہوئے تصادم میں شہید کپتان کی شناخت صبیح اور سپاہی کی شناخت نوید کے نام سے کر دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں