لیاری گینگ وار سرغنہ مجرم عزیر بلوچ کو فوجی عدالت سے سزا کی تفصیلات جاری
شیئر کریں
لیاری امن کمیٹی کے گرفتارسربراہ عذیر بلوچ کو آرمی کورٹ کی جانب سے سزا دینے کے حوالے سے سرکار نے پہلی باردستاویزات جاری کردی ہیں۔جیل انتظامیہ نے مجرم عذیر بلوچ کو سخت سے سخت پولیس اسکوارڈ میں عدالت میں پیش کرنے کی سفارش کی ہے۔عذیر بلوچ کی عدالت میں پیشی کیلئے جیل سپریٹنڈنٹ نے ایس ایس پی کورٹ پولیس کو خط ارسال کردیا۔مجرم عذیر بلوچ کو 4اپریل 2020کو آرمی کورٹ کی جانب سے 12سال کی سزا سنائی گئی۔عذیر بلوچ کو پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعہ 59افیشل سیکریٹ ایکٹ 1923کی سیکشن 3کے تحت سزاسنائی گئی ہے۔خط کے مطابق مجرم کے خلاف دیگر عدالتوں میں مزید 59مقدمات زیر سماعت ہیں ۔مجرم میٹھا رام ہاسٹل میں ہے آئندہ سماعت پر مجرم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے ۔ملزم کی پیشی کیلئے مضبوط پولیس اسکوارڈ بھیجا جائے جیل سپریٹنڈنٹ کی ایس ایس پی کورٹ پولیس سے سفارش کی گئی ہے۔خط میں سفارش کی گئی ہے کہ مجرم کو بکتر بند گاڑی (اے پی سی)میں عدالت لایا جائے ۔مجرم کیخلاف انسداد دہشتگردی اور سیشن کورٹس میں مقدمات زیر سماعت ہیں