میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے میگا منصوبے نظرانداز

کراچی کے میگا منصوبے نظرانداز

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)حکومت سندھ نے میگا منصوبوں میںکراچی کو نظرانداز کردیا،بجٹ میں صرف ایک میگامنصوبا شامل کیا گیا ہے،شہر کے جاری 18میگا منصوبوں کے لئے ایک ارب 94 کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں جبکہ شہر سے کچرہ اٹھانے، روڈس اور اسپتالوں کے لئے بھی بجٹ مختص کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں 18 پرانے میگا منصوبے جاری ہیں اور ان کے لئے1931 ملین روپے مختص کیئے گئے ہیں، کراچی کے علائقے صدر میںخوبصورتی ، ٹریفک سگنلز، سائن بورڈزاور بحالی کی نئی اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ، کراچی کا یہ واحد میگا منصوبا جون 2022ء میں مکمل ہوگا اور اس کے لئے صرف 90 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں،کراچی میں جاری 18 میگا منصوبوں کے لئے ایک ارب 94 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، شہر کے میگا منصوبوں کے لئے مختص کردہ رقم میں لانڈھی اورکورنگی میں روڈس کی تعمیر کے لئے 547 ملین روپے رکھے گئے ہیں، کامپیٹیٹو اینڈ لائیولی ایبل سٹی منصوبے کے لئے 330 ملین روپے مختص کیئے گئے ہیں۔ کراچی کا کوڑہ کرکٹ ٹھکانے لگانے کے لئے 6 گاربیج اسٹیشن تعمیر کیئے جائیں گے اور اس مقصد کے لئے 300 ملین روپے خرچ کیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو 5 ارب 54 کروڑ روپے کا بجٹ دیا گیا ہے۔ لیاری اور کیماڑی میں آر او پلانٹس کی بہتری کے لئے 868 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں