میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیل ملز کی نجکاری کیلئے سرمایہ کار کی تلاش شروع

اسٹیل ملز کی نجکاری کیلئے سرمایہ کار کی تلاش شروع

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ:شعیب مختار) پاکستان اسٹیل کی نجکاری کے لیے وفاقی حکومت نے سرمایہ کار کی تلاش شروع کر دی عارف حبیب گروپ مضبوط امیدوار قرار اسٹیل مل کے 9350 ملازمین کی برطرفیوں کے اصولی فیصلے کے بعد حکومت نے مل کی نیلامی کی تیاریاں شروع کر دیں با اثرحلقوں کی جانب سے وفاقی حکومت کو پاکستان اسٹیل کی کنجی عارف حبیب گروپ کے سپرد کرنے کی تجویز دیدی گئی ذرائع کے مطابق عارف حبیب گروپ مسلسل 2006سے اسٹیل مل کے حصول کی کوششوں میں مصروف ہے اور قومی ادارے کی بحالی کا سب سے بڑا مخالف بتایا جاتا ہے اس ضمن عارف حبیب گروپ کی جانب سے سابقہ حکومتوں میں بھی اسٹیل مل کے حصول کی لا تعداد کوششیں کی گئیں تھیں جو ناکامی سے دو چار رہی جس کے بعد بھی مذکورہ گروپ نے اسٹیل مل کی خریداری کا فیصلہ ترک کرنے سے انکار کیا تاہم موجودہ حکومت اوروفاقی وزرا ء سے بہتر تعلقات استوار کرنے میں عارف حبیب گروپ کامیابی سے ہمکنار رہا ہے جبکہ گروپ کے چیئرمین عارف حبیب کی چند ماہ قبل وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے ہونے والی ملاقات بھی ملکی مفاد میں لیے جانے والے فیصلوں سے متعلق اہم تصور کی جا رہی ہے حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل کی نجکاری کے لیے چند روز قبل عارف حبیب گروپ کی عائشہ اسٹیل کو بطور اسٹیل ایکسپرٹ تعینات کیا گیا ہے جس کے تحت نیلامی میں مذکورہ گروپ کو پاکستان اسٹیل مل ملنے کے امکانات روشن ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں