میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ حیدرآباد، 400 سے زائد ملازمین تنخواہوں سے محروم

سندھ بلڈنگ حیدرآباد، 400 سے زائد ملازمین تنخواہوں سے محروم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد معاشی دیوالیہ کا شکار، 400 سے زائد ملازمین تنخواہوں سے محروم، گریڈ 1 سے 15 کے ملازمین کو ایک ماہ اور گریڈ 16 سے 18 کے ملازمین دو ماہ کی تنخواہیں نہ مل سکیں، حیدرآباد میں ترقیاتی اسکیمیں تیزی سے جاری، اتھارٹی وصولیان کرنے میں ناکام، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد معاشی دیوالیہ کا شکار ہوچکی ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والے معلومات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کا معاشی خسارہ 6 کروڑ روپے کے قریب پہنچ چکا ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد آفیس کے 300 سے زائد ملازمین کو تنخواہ کی مد میں ڈہائی کروڑ روپے اور آفیس خرچ کی مد میں 40 لاکھ روپے خرچ کرتی ہے جبکہ شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص میں ملازمین کو بھی تنخواہ کی مد میں لاکھوں روپے خرچ کرتی ہے لیکن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے گریڈ 1 سے 15 کے ملازمین ایک ماہ اور 16 سے 18 گریڈ کے ملازمین دو ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہین، ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی وصولیان کرنے میں ناکامی کے باعث معاشی بحران کا شکار ہوئی، شہر میں تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہیں لیکن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران سرکاری اخراجات وصول کرنے کی بجائے بیرونی آمدنی وصول کرنے کی مہم پر ہین، دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث وصولیان نہیں ہوئیں، بلڈنگ کمپیلیٹیشن پلان ن? ہونے سمیت بیٹرمینٹ چارجز اور این او سیز کے مد میں پئسے نہ ملنے کے باعث ادارے کو معاشی خسارہ کا سامنا ہے تاہم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے خسارہ پورا کرنے کیلئے اقدامات اٹھانا شروع کردیئے ہیں.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں