چینی اسکینڈل، تحقیقاتی رپورٹ میں نامزد ملزمان کیخلاف کارروائی کیلئے اجلاس طلب
شیئر کریں
وفاقی حکومت نے چینی تحقیقاتی رپورٹ کے تناظر نامزد ملزمان کیخلاف کارروائی کیلئے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس کے دوران چینی بحران ملوث افراد کیخلاف مقدمات دائر کرنے پر غور ہو گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس کے دوران چینی انکوائری رپورٹ میں ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی منظوری دی جائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران چینی بحران میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات دائر کرنے پر غور ہو گا۔ اجلاس میں چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ ہو گا۔یاد رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں تحقیقاتی رپورٹ کا فرانزک کرنے کے لیے بننے والے چھ رکنی تحقیقاتی کمیشن نے حتمی رپورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین، مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی، اومنی گروپ اور مخدوم خسرو بختیار کے بھائی عمرشہریار چینی بحران کو ذمہ دار قرار دے دیا تھا۔