میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میںپیٹرول کی قلت‘ 3کمپنیوں کو شو کاز نوٹس جاری

کراچی میںپیٹرول کی قلت‘ 3کمپنیوں کو شو کاز نوٹس جاری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

ملک بھر کی طرح کراچی میںبھی پیٹرول کی قلت جاری ہے جبکہ اوگرا نے پیٹرول کی فراہمی میں تعطل پر تین آئل مارکیٹنگ کمپنیوںکو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی سپلائی میںتعطل پر تین نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوںکو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں،شوکاز نوٹس میںوضاحت طلب کی گئی ہے کہ تینوںکمپنیوںکی جانب سے بروقت پیٹرول کی سپلائی کو ممکن کیوں نہیںبنایا گیا اور سپلائی میںغیر ضروری تاخیر کیوں کی گئی۔تفصیلات کے مطابق شہر میںبدھ کے روز بھی متعدد پمپس پر پیٹرول کی قلت جاری رہی اور شہریوں کو پیٹرول کے حصول کیلئے دن بھر خوار ہونا پڑا،اس حوالے سے پی ایس او ترجمان کا کہنا ہے بعض دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوںکے آؤٹ لیٹس پرپیٹرول کی قلت کے باعث پی ایس او کے نیٹ ورک پر دباؤ کا سامنا ہے،تاہم پی ایس او کے پاس پیٹرول کی کوئی قلت نہیںہے اور اس وقت بھی پی ایس او کے پمپس پر معمول کے مطابق پیٹرول کی سپلائی جاری ہے ،یکم جون کو پی ایس او نے ملک بھر میں48ہزار میٹرک ٹن سے زائد پیٹرولیم مصنوعات فروخت کیںجو کہ ایک کارگو کے مساوی ہے۔دریں اثناء ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی سپلائی تاحال معمول پر نہیںآسکی ہے اور شہر کے اکثر پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیںہے ،ڈیلرز نے صوبائی حکومت سے پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز کے اوقات کار میں اضافے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری سرگرمیوںکی طرح ہمیںبھی شام سات بجے تک پمپس اور اسٹیشنز کھولنے کی اجازت دی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں