میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مراد علی شاہ کی آج نیب میں طلبی

مراد علی شاہ کی آج نیب میں طلبی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

جعلی بینک اکائونٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کو (آج) جمعرات کو نیب راولپنڈی میں طلب کر لیا گیا ۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے (آج)جمعرات کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع مطابق نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس اور سندھ روشن پروگرام کیس میں تیسری مرتبہ مراد علی شاہ کو طلب کیا ہے جبکہ اس سے قبل بھی وہ ایک مرتبہ نیب راولپنڈی میں پیش ہوچکے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کو جمعرات کو دن 11 بجے نیب اولڈ ہیڈ کوارٹر میں طلب کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ پر سولر لائٹس کیس میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے اور سندھ روشن پروگرام میں نیب 298 ملین روپے ریکور کر چکا ہے، منصوبے میں شامل دو کمپنیوں نے پلی بارگین میں رقم واپس کی تھی جب کہ 4 ملزمان بھی اس کیس میں پلی بارگین کرچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں