میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلشن اقبال محکمہ ورکس ہائی وے ڈویژن کے دفاترکورونا اسپتال کی تکمیل میں رکاوٹ

گلشن اقبال محکمہ ورکس ہائی وے ڈویژن کے دفاترکورونا اسپتال کی تکمیل میں رکاوٹ

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ ۔ افضل بلوچ )حکومتِ سندھ نے گلشن اقبال میں نیپا کے قریب دو سو بسترو ں پر مشتمل انفیکشوس ڈیسیز ( کرونا و دیگر وائرس سے پھیلنے والی بیماریوں ) ہسپتال کی تیاری کیلئے دو ارب روپے جاری کرتے ہوئے ہسپتال کو مکمل کرنے کیلئے 31جولائی 2020کی حتٰمی تا ریخ مقرر کردی ۔ اس سلسلے میں ہسپتال کے ایک حصے کو قابلِ استعمال بنانے اور مریضوں کو ایمرجنسی کی صورت میں داخل کرنے کیلئے زور و شور سے کام جاری ہے اور امید کی جاری ہے کہ مذکورہ ہسپتال کے گراونڈ اور فرسٹ فلور کو مریضوں کیلئے رواں مہینے کی 20تاریخ تک مکمل کر لیا جائے گا جبکہ باقی دو فلوروں کی تکمیل 31جولائی 2020تک متو قع ہے ِمحکمہ ورک اینڈ سروسز ایک سینیئر ذریعے نے نمائندہ جرات کو بتایا کہ ہسپتال کی تکمیل کیلئے حکومت سندھ نے ایکزیکٹیو انجینئر ورکس اینڈ سروسز الطاف خواجہ کو یہ ذمہ داری دے رکھی ہے کہ بغیر کسی اضافی تاریخ کے 31جولائی کی ہر حال میں قابل استعمال بنانے کیلئے تمام تر ذرائع بروئے کار لائے۔ ایک ذمہ دار ذریعے کے مطابق مذکورہ ہسپتال ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کی زیر نگرانی کام کریگا اور اس کے نگرانی پروفیسر سعید قریشی کریں گے۔ نمائندہ’’ جرات ‘‘نے گزشتہ روز مذکورہ ہسپتال کا دورہ کر کے ہسپتال کی تکمیل کا جائزہ لیا اور یہ محسوس کیا کہ کام انتہائی تیزی سے جاری ہے ِنمائندہ’’ جرات‘‘ کو محکمہ صحت کے ایک افسر نے بتایا کہ ہسپتال کی تکمیل کے حوالے سے ایک پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کے انچارج خود محکمہ صحت کے سیکریٹری ہیں ، دیگر ممبروں میں وزیر صحت ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور دیگر دو ممبران شامل ہیں جو دو ارب کی خطیر رقم خرچ کرنے اور ہسپتال کوقابل استعمال بنانے کیلئے تمام تر طبی آلات خرید نے کے ذمہ دار ہونگے اس ہسپتال کی تکمیل سے کراچی شہر کو کرونا وائرس ، اور دیگر وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے جدید آلات پر مشتمل ایک بہترین ہسپتال میسر ہو جائے گا۔ذمہ دار ذریعوںکے مطابق اسی بلڈنگ میں موجود ورکس اینڈ سروسز کے ہائی وے ڈویژن کے ایگزیکٹو انجینئر فضل منگی کو اپنے دفاتر کو خالی کرنے کے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں اور انکو اپنے لیئے ہسپتال سے باہر گلشنِ اقبال یا گلستانِ جوہر میں کرائے پر دوسرا دفتر تلاش کرنے کیلئے کہا گیا ہے ذرائع نے دعوی کیا کہ ورکس اینڈ سروسز کی افسران کی عدم دلچپسی کی وجہ سے ہائی ویز ڈویژن کی دفاتر کا منتقل ہونا مشکل نظر آرہا ہے جس کے باعث مذکورہ بالا ہسپتال کی تکمیل میںرکاوٹ پیدا ہو سکتا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں