مخصوص شعبوں کے علاوہ سب کچھ ایس او پیز کے تحت کھول دیا جائے گا، وزیراعظم کا اعلان
شیئر کریں
و زیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ مخصوص شعبوں کے علاوہ سب کچھ ایس او پیز کے تحت کھول دیا جائے گا۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا۔اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ صوبائی حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔ اجلاس میں لاک ڈاؤن برقرار رکھنے یا نہ رکھنے سمیت تمام آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم اعلان نے کیا کہ مخصوص شعبوں کے علاہ باقی سب کچھ ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن عوام سے اپیل ہے کہ وہ یہ نہ سمجھیں کہ لاک ڈاؤن ختم ہوگیا ہے اور پہلے کی طرح زندگی گزارنا شروع کردیں، ایس او پیز پر عمل کریں ورنہ زیادہ متاثرہ علاقوں میں کرفیو لگانا پڑے گا اور پھر ان علاقوں میں کاروبار تباہ ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جتنی زیادہ لوگ احتیاط کریں گے ، ایس او پیز پر عمل کریں گے اتنا بہتر ہم اس بحران سے نمٹ سکیں گے اور اپنے ڈاکٹرز اور صحت کے عملے پر کم سے کم بوجھ ڈالیں گے ۔