اسلام آباد ہائی کورٹ ' قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنے کے خلاف درخواست
شیئر کریں
اسلام آباد ہائی کورٹ نے قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنے کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر دوبارہ دلائل طلب کر لیے ہیں۔ عدالت کی جانب سے درخواست گزار وکیل کو درخواست قابل سماعت ہونے پر دوبارہ دلائل دینے کا حکم دیا گیا ہے ، گزشتہ سنگل بنچ جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے فیصلے کے مطابق قادیانیوں کے اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنے کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر4جون کو درخواست گزار دوبارہ دلائل دیں اور آئندہ سماعت پر شہدا فاونڈیشن کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی عدالت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے شہری حافظ احتشام نے شہدا فاونڈیشن کی جانب سے وفاقی کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کا قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ،قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔