بیشتر ممالک میں رمضان میں لاک ڈاؤن نرم، دبئی میں شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت
شیئر کریں
کورونا کے باعث دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ ہے تاہم اب رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں پابندیوں میں کچھ نرمی کی گئی ۔سعودی عرب میں ریسٹورنٹس کو صرف ہوم ڈلیوری کیلئے سہ پہر 3 بجے سے صبح 3 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں یکم رمضان سے کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے اور دوپہر 12 سے روزانہ 10 گھنٹے شاپنگ مالز کھلیں گے جبکہ کرفیو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہوگا۔متحدہ عرب امارات میں مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے ۔اس کے علاوہ انڈونیشیا میں یکم رمضان سے جون تک سمندری اور فضائی سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، جرمنی میں مسلمانوں کو مساجد میں باجماعت نماز اور تراویح کی اجازت دے دی گئی ہے اور وہاں 50 افراد مناسب فاصلے کے ساتھ نماز ادا کرسکیں گے ،