میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوراٹر کا دورہ

وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوراٹر کا دورہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے اعلیٰ ریاستی ایجنسی آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی ۔ جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزراء اور مشیران نے ہیڈ کوارٹرز آئی ایس آئی کا دورہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم کو داخلی اور خارجی محاذوں پر درپیش چیلنجز کے ساتھ کرونا کے اثرات پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ ملک کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ وزیراعظم نے اعلیٰ ریاستی ایجنسی آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں