صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، کورونا وائرس کی صورتحال پر گفتگو
ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ اپریل ۲۰۲۰
شیئر کریں
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ملکی اورعالمی امورپرتبادلہ خیال اور کورونا کی عالمی وباء سے پیدا شدہ صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔صدر مملکت نے کورونا وباء کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا اور ترقی پذیر ممالک کے لیے قرضوں کی واپسی میں نرمی کے حوالے سے وزیراعظم کے اقدامات کی تعریف کی۔صدر مملکت نے کہا کہ حکومت کمزور طبقوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی جاری رکھے ۔ملاقات کے دوسرے مرحلے میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر بھارت کی طرف سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ کورونا کے بہانے بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کو بڑھا رہاہے ۔