میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مقدمات کی سماعت کے لیے ویڈیو لنک کی تجویز

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مقدمات کی سماعت کے لیے ویڈیو لنک کی تجویز

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مقدمات کی سماعت ویڈیو لنک کر ذریعے کرنے کی تجویز پیش کردی۔ جمعرات تجویز پیش کی گئی کہ ہر کورٹ روم میں وائی فائی سے منسلک موبائل فونز فراہم کیے جائیں، سیلولر ڈیوائس کا نمبر سپریم کورٹ ویب سائٹ پر جاری ہونے والی کاز لسٹ میں دیا جائے ۔تجویز میں کہاگیاکہ اسکائپ، وٹس ایپ یا کوئی بھی مناسب ایپ بینچز کو دیئے جانے والے موبائل میں انسٹال کی جائے ، سائلین کے وکلاء کو بھی ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ متعلقہ ایپ انسٹال کریں، شفافیت کے نظام کو قائم رکھتے ہوئے آن لائن سماعتوں کو کورٹ رومز میں نسب سکرینوں پر دکھایا جائے ۔ تجویز میں کہداگیاکہ آئی ٹی ونگ کو تمام تر کام کہ ذمہ داری سونپی جائے ،پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار،اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرلز کا ویڈیو کے ذریعے آن لائن سماعتوں کا ڈیمو دیا جائے ۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے یہ تجاویز دو رکنی بینچ کی سربراہی میں ایک مقدمے کے دوران دیں،کیس میں وکیل کی جانب سے التواء کی درخواست تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں