کراچی،جناح اسپتال میں کورونا سے کسی کا انتقال نہیں ہوا، ڈاکٹر سیمی جمالی
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ اپریل ۲۰۲۰
شیئر کریں
جناح پوسٹ گریجویٹ اسپتال کراچی کی ترجمان ڈاکٹر سیمی جمالی نے وضاحت کی ہے کہ اسپتال میں 15روز میں 220 افراد کا انتقال ہوا، جن میں ایک بھی کورونا مریض نہیں تھا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر سیمی جمالی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شبہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ جناح اسپتال میں گزشتہ 15 روز میں 300 افراد کا انتقال ہوا جن میں کورونا وائرس تھا۔تاہم ڈاکٹر سیمی جمالی نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران جناح اسپتال میں 220 افراد کا انتقال ہوا، جن میں کسی کا بھی انتقال کورونا وائرس سے نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ 121 افراد اسپتال پہنچنے سے قبل انتقال کرچکے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ اسپتال کے شعبہ حادثات میں 99 افراد کا انتقال ہوا۔