نیپرا نے بجلی کمپنیوں کے خلاف عوامی شکایات پر سالانہ رپورٹ جاری کردی
ویب ڈیسک
بدھ, ۱ اپریل ۲۰۲۰
شیئر کریں
نیپرا نے بجلی کمپنیوں کے خلاف عوامی شکایات پر سالانہ رپورٹ جاری کردی، سب سے زیادہ شکایات کے الیکٹرک کے خلاف کی گئیں۔نیپرا نے بجلی کمپنیوں کے خلاف عوامی شکایات پر سالانہ رپورٹ جاری کردی ۔ نیپرا کی رپورٹ کے مطابق بجلی کمپنیوں کی کمپنیوں کے خلاف کل 5ہزار 854 شکایات موصول ہوئیں جس میں سب سے زیادہ کے الیکٹرک کے خلاف تھیں۔ کے الیکٹرک کے خلاف 2344 شکایات موصول ہوئیں۔ شکایات اووربلنگ،کنکشن میں تاخیر،خراب میٹرز کے حوالے سے موصول ہوئیں۔